عام طور پر مَرد اپنے عضو تناسل کی لمبائی سے مطمئن نظر نہیں آتے۔مطالعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ 75فیصد لوگ اپنے عضو تناسل کی لمبائی سے مطمئن نہیں ہوتے۔ یہاںموازنے کے لئے چند اعدادوشُمار درج کئے گئے ہیں:
سنگا پور کے روزنامہ Strait Times میں 2000 ء میں شائع ہونے والے سروے کے مطابق ،جنوبی ایشا کے مَردوں کے عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کی حالت میں اِس کی گولائی 3.14 سے 4.13 اِنچ تک ہوتی ہے ، اور عضو تناسل میں تناؤ نہ ہونے کی حالت میں اِس کی لمبائی 2.36 سے 4.92 اِنچ تک ہوتی ہے۔عضو تناسل میں تناؤ ہونے کی حالت میں اِس کی گولائی 3.66 سے 5.11 اِنچ تک ہوتی ہے ، اور عضو تناسل میں تناؤ ہونے کی حالت میں اِس کی لمبائی 3.74 سے 5.70 اِنچ تک ہوتی ہے۔
بہت سے عوامل کی وجہ سے عضو تناسل میں 2اِنچ یا اِس سے زائد عارضی طور پرکمی آسکتی ہے ۔مثال کے طور پر ،ٹھنڈا موسم یاتیراکی کرنا ،لہٰذا اگر آپ کے عضو تناسل کی لمبائی اگر اوسط لمبائی سے کم ہو تو آپ کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں۔
اگرچہ یہ حقیقت ہے کہ بعض مَردوں کے عضو تناسل کی لمبائی زیادہ ہوتی ہے اور بعض مَردوں کے عضو تناسل کی لمبائی کم ہوتی ہے ۔بالکل اسی طرح جیسے بعض افراد کے پاؤں چھوٹے ہوتے ہیں اور بعض افراد کے پاؤں بڑے ہوتے ہیں ،تاہم عضو تناسل کی پیمائش مَردانگی کی علامت نہیں ہے۔
اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ لمبے قد والے مَردوں کے عضو تناسل کی لمبائی بھی زیادہ ہوتی ہے،لیکن یہ بات مکمل طور پر دُرست نہیں ہے۔
یہ بات بھی بتانا ضروری ہے کہ عضو تناسل کی لمبائی اور نسل میں کوئی تعلق نہیں ہوتا ۔
عضو تناسل کی لمبائی صِرف اُس صورت میں مسئلہ بنتی ہے اگر اِس کی وجہ سے جنسی ملاپ میں خلل واقع ہوتا ہو۔
یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ عضو تناسل کی لمبائی اور نسل کے درمیان کوئی تعلق نہیں ہوتا۔
نارمل عضو تناسل کی جسامت اور بناوٹ مختلف انداز کی ہوتی ہے ۔زیادہ صورتوں میں جسمانی بناوٹ کے لحاظ سے عضو تناسل میں کچھ خم پایا جاتا ہے۔اور یہ خم کوئی غیر نارمل بات نہیں ۔دراصل ،تحقیق کے مطابق ،اِس خم کی وجہ سے منی کے جرثوموں کو ،فُرج کے اندر پہنچانے میں آسانی ہوتی ہے ۔عضو تناسل کی بناوٹ صِرف اُس صورت میں مسئلہ بنتی ہے جب اِس کی وجہ سے جنسی ملاپ میں خلل واقع ہوتا ہو۔
عضو تناسل میں بہت زیادہ خم ہونا ،اور اِس صورت میں اگر عضو تناسل میں تناؤ نہ ہو تب بھی خم پر سختی محسوس ہوتی ہے۔اِس کیفیت کو Peyronie’s Disease کہا جاتا ہے۔یہ کیفیت موروثی طور پر(خاندان کے افراد میں)ہو سکتی ہے یا چوٹ وغیرہ کی وجہ سے پیدا ہوسکتی ہے۔ایسی صورت میں جنسی ملاپ شدیدتکلیف دہ ہوسکتا ہے یا جنسی ملاپ کے نتیجے میں ،فُرج کے عضلات کو زخم یا نقصان پہنچ سکتا ہے۔عضو تناسل کے خم پر یہ سختی fibrosis کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے ۔fibrosis کی وجہ سے عضو تناسل کے عضلات کی لچک متاثر ہوتی ہے اور تناؤ کی حالت میں عضو تناسل میں خم کا سبب بنتی ہے ۔نتیجے کے طور پر عضو تناسل میں تناؤ اور جنسی ملاپ دونوں ہی تکلیف دہ ہوجاتے ہیں اور متعلقہ فرد کو اِس کیفیت کا علاج کروانا پڑتا ہے۔
مسئلہ یہ ہے کہ ہر مَرد اپنے عضو تناسل کوایک محدود زاویہ نگاہ سے دیکھ سکتا ہے۔ جس زاویے سے آپ اپنے عضو تناسل کو دیکھ سکتے ہیں ،اس زاویے سے عضو تناسل اپنی حقیقی جسامت اور لمبائی سے چھوٹا نظر آتا ہے ۔ لیکن جب کسی دُوسرے مَرد کے عضو تناسل پر نظر ڈالی جاتی ہے تو زاویے کا مسئلہ پیدا نہیں ہوتا اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دُوسرے مَردوں کا عضو تناسل جسامت اور لمبائی کے لحاظ سے بہتر ہے۔
زندگی بھر اِس قِسم کے موازنے سےاور تقریبأٔ ہر مَرد ،کسی دُوسرے مَرد کے عضو تناسل پر نظر پڑنے سے اپنے ذہن میں ایسا موازنہ کرتا
ہے) آ پ میں کچھ کمی ہونے کا احساس آسانی سے پیدا ہوسکتا ہے۔
جو کچھ آپ عُریاں فلموں میں دیکھتے ہیں ،وہ مناظر حقیقی یا قدرتی نہیں ہوتے ۔ ممکن ہے کہ اِن فلموں کے اداکار ،اپنی کارکردگی کو بڑھانے والی ادویات استعمال کرتے ہوں ۔ یہ بات یاد رکھئے کہ اِن فلموں کا مقصد اپنے ناظرین کو ذہنی تحریک دینا ہوتا ہے۔اِن فلموں میں دِکھائے جانے والے مناظر کی تمام تٖفصیلات میکانی طرز(مشینی انداز) کی ہوتی ہیں۔
آپ کا ای میل کرنے کے لئے شکریہ ، آپ کو 24 گھنٹے میں جواب دیا جائے گا .